سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، خلیجی ممالک ،انڈونیشیا اوربنگلہ دیش میں شوال کاچاند نظرآگیا، آج عید منائی جا رہی ہے۔
28 جولائی 2014 - 11:52
News ID: 627424
ابنا: سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، خلیجی ممالک ،انڈونیشیا اوربنگلہ دیش میں شوال کاچاند نظرآگیا، آج عید منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے ملک میں شوال کاچاندنظرآنے کا اعلان کیا تھا، آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، اردن اور فلسطین میں بھی آج منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا، بنگلہ دیش، اسپین اور جاپان میں بھی عیدالفطر کا تہوار منایا جارہا ہے۔ ادھر امریکا میں زیادہ تر اسلامی تنظیموں اور مساجد نےآج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ بعض افراد آج روزہ رکھیں گے اور کچھ لوگ عید منائیں گے۔












.......
/169